ڈونلڈٹرمپ باضابطہ طور پر دوبارہ صدارتی امیدوار نامزد

 

واشنگٹن۔امریکی ریپبلیکن پارٹی نے نومبر کے صدارتی انتخابات کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امیدوار باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے منعقدہ چار روزہ ریپبلکن نیشنل کنونشن ریاست نارتھ کیرولائینا میں جاری ہے۔

 کنونشن کے پہلے روز ریپبلیکن رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں صدر ٹرمپ کی کامیابیوں کی تعریف کی جبکہ ان کے مد مقابل ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 اس موقع پر صدر ٹرمپ نے بھی انتہائی جارحانہ خطاب کیا۔ صدر ٹرمپ اپنی مرکزی تقریر جمعرات کو وائٹ ہاؤس سے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔