معروف لوک گلوکار شفا اللہ روکھڑی انتقال کرگئے

اسلام آباد۔معروف مقامی گلوکار شفاء اللہ روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔وہ اسلام آباد اپنی رہائش گاہ پر ناشتہ کر رہے تھے کہ انہیں دل کی تکلیف ہوئی، ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔

شفاء اللہ خان روکھڑی کا تعلق ضلع میانوالی کے نواحی قصبہ روکھڑی سے تھا،خوش شکل اور خوش لباس، شفاء  اللہ خان روکھڑی سریلی اور طلسماتی آواز کے مالک تھے۔

 شفاء اللہ روکھڑی نے 1987 سے گلوکاری کا آغاز کیا،شفاء  اللہ روکھڑی نے کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش نغمے سے شہرت حاصل کی۔

 شفاء اللہ خان روکھڑی نے گلوکاری کے جوہر دکھائے اور شائقین کے دل موہ لیے، شہرت کی بلندیوں کو تیز رفتاری سے طے کیااور  سینکڑوں سرائیکی اور اردو گیت گائے،دلکش انداز، جادوئی آواز اور دلوں پر سحر پھونک دینے والے گیت، شفاء اللہ خان روکھڑی نے جو گایا امر ہوگیا

شفاء اللہ روکھڑی کے اب تک 100 سے زائد میوزک البم ریلیز ہوچکے ہیں۔

شفاء اللہ روکھڑی کے بیٹے ذیشان روکھڑی بھی اس وقت سنگر ہیں۔

 شفاء اللہ خان نے چند سال پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر خدمات بھی سرانجام دیں۔

گلوکاری میں مصروفیت کے باعث پولیس کی نوکری چھوڑی دی تھی۔

شفاء اللہ نے سوگواران میں بیوہ، 4 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، انکی عمر 54 سال تھی،ان کی میت اسلام آباد سے میانوالی منتقل کردی گئی۔