لاہور۔معروف اداکار ہمایون سعید نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے معیاری سکرپٹ بنیاد ہوتا ہے‘ماضی کی سپر ہٹ فلموں کی کامیابی کی بڑی وجہ یہی تھی کہ ان کے موضوعات انتہائی معیاری تھے۔
ایک انٹر ویومیں ہمایون سعید نے کہا کہ اگرفلم کاموضوع دلچسپ اورلوگوں کواپنی جانب راغب کرنے والاہوتو کوئی وجہ نہیں کہ فلم کامیاب نہ ہو‘اس کے ساتھ ساتھ موضوع کو نبھانے کے لئے پرفیکٹ اداکاروں کاچناؤ سونے پر سہاگہ کا کام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اچھی اور اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں‘اس لئے ان کے ذوق کے مطابق فلمیں بنانا ہوں گی‘ تاکہ انہیں دوبارہ سینما گھروں کی جانب لایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے کئی پراجیکٹس زیر تکمیل ہیں۔