ہالی ووڈکے”بلیک پینتھر“ چاڈ وِک بوس مین 43سال کی عمر میں کوچ کر گئے

 


لاس اینجلس۔ ہالی ووڈ کی مشہور فلم”بلیک پینتھر“ کے اداکار چیڈوک بوسمین 43 سال کی عمر میں کوچ کرگئے‘ جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بوس مین کا لاس اینجلس میں اپنے گھر پر انتقال ہوا‘ جہاں ان کی اہلیہ اور دیگر خاندان والے ان کے ساتھ موجود تھے

مارول سٹوڈیو کی فلم ”بلیک پینتھر“میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 43سالہ اداکار چاڈ وک بوس مین بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے

میڈیا رپورٹ کے مطابق بوس مین نے کبھی بھی عوامی طور پر اپنی بیماری کے بارے میں بات نہیں کی تھی‘اہل خانہ کی جانب سے  سوشل میڈیا ٹوئٹر پر دئیے جانے والے پیغام میں کہا گیا کہ بے حد دکھ کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ چاڈ وک بوسمین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

2016ء میں ان کے آنت کے کینسر کی تشخیص کی گئی تھی اور اس وقت وہ اس کے تیسرے مراحل میں تھے‘تبھی سے ان کا علاج چل رہا تھا‘ اس کے باوجود وہ کینسر کے چوتھے مراحل میں داخل ہو گئے

انہوں نے پچھلے چار برسوں میں اپنی سرجری اور کیمیوتھراپی کے درمیان کئی فلموں کی شوٹنگ بھی کی۔
بالی ووڈ اداکار چیڈوک بوسمین کی شہرت کو دوام 2016 ء میں ”بلیک پینتھر“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر حاصل ہوا‘ انہوں نے”ایوینجرز انفینٹیٹی وار“ اور ”ایونجرز: اینڈگیم“ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی حال ہی میں بننے والی فلم”ڈا 5 بلڈز“ تھی‘جو رواں سال کے شروع میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی۔