صدارتی انتخاب میں اپنا کردار ادا نہیں کرینگے، امریکی فوج 


واشنگٹن۔امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک ملی نے کہا ہے کہ فوج امریکی صدارتی انتخاب میں اپنا کردار ادا نہیں کرے گی۔

یہ بات امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک ملی نے  ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج سے پیدا شدہ کسی بھی قسم کے تنازعات کے حل میں بھی فوج مدد نہیں کرے گی۔ا نہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کانگریس اراکین کو آگاہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت عدالتوں اور امریکی کانگریس کو مسئلے کا حل نکالنا ہوتا ہے فوج کو نہیں۔

انہوں نے کہا  کہ میں دل کی گہرائی سے فوج کے غیر سیاسی ہونے کے اصول پر یقین رکھتا ہوں۔