یمن کے حوثی جنگجوؤں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کردیا۔
حوثی ترجمان کےمطابق اسرائیلی ایئرپورٹ اور ایک پاور اسٹیشن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ہائپر سانک اور ذولفقار بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میزائل کو فضا میں ہی تباہ کیا گیا تھا ۔ صرف ملبہ زمین پر گرا۔
اسرائیل اوریمن کے درمیان کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی مندوب نےحوثیوں کو حزب اللہ اور حماس کےرہنماؤں کی طرح ٹارگیٹڈ کارروائی کی دھمکی دے دی،روسی مندوب نے یمن پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔