2024 : 5 کھرب پتیوں کی دولت میں 542 ارب ڈالر کا اضافہ

 2024ء کا اختتام دنیا کی کئی شخصیات کی دولت میں اضافے یا نقصان کے ساتھ ہوا، کسی کی دولت دگنی ہوئی اور کچھ بزنس ٹائیکونز کے اثاثوں میں اربوں کا نقصان ہوا۔

2024 کے دوران 5 کھرب پتیوں کی مجموعی دولت 542 ارب ڈالر بڑھ گئی۔ دنیا کے یہ امیر ترین افراد ٹیک سیکٹر سے تعلق رکھتے ہیں جہاں امریکی انتخابات کے بعد بہت سوں کے اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتیں اب تک کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

27 دسمبر تک کے بلومبرگ بلینیئرز فہرست کے مطابق 2024 میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے 5 ارب پتیوں کی مجموعی دولت 542 ارب ڈالر (1508 کھرب پاکستانی روپے) بڑھ گئی۔

ایلون مسک  کی دولت دگنی ہوئی اور ان کے اثاثے 1302 کھرب روپے کے ہو گئے، ایلون مسک کی دولت میں زیادہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قمیتں بڑھنے کے باعث ہوا۔

دوسری جانب مارک زکربرگ کی دولت 236 کھرب ، جینسن ہوانگ کی دولت 217 کھرب ، لیری ایلیسن کی 195 کھرب  بڑھی جبکہ برنارڈ ارنالٹ کی دولت میں 86 کھرب روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔