مالمو۔یورپی ملک سویڈن کے شہر مالمو میں دائیں بازو کے بدبخت جنونیوں کی جانب سے قرآن مجید کی توہین پر فسادات پھوٹ پڑے۔
ریڈیو جرمنی کے مطابق تقریباً تین سو افراد نے احتجاج میں حصہ لیا، جس دوران کئی تنصیبات کو آگ لگا دی گئی اور مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔
یہ احتجاج تارکین وطن کے پس منظر والے افراد کے ایک محلے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد شروع ہوا، جس میں بد بختوں نے قرآن کو آگ لگا کر ویڈیو آن لائن شیئر کی۔
اس جسارت پر تین افراد کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔