میں نہیں چاہوں گی کہ میرے بچے ’میڈز‘ پالیں، سارہ خان


 پاکستانی ٹی وی کی مقبول اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہوں گی کہ میرے بچے میڈز پالیں اور میں اپنے بچوں کی پرورش خود کروں گی۔

پاکستان کی خوبرو اوراپنی اداکاری اور مسکراہٹ سے مداحوں کومحظوظ کرنے والی اداکارہ سارہ خان سے ایک شوکے دوران پوچھا گیا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیسے کریں گی جس پرانہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش بالکل ویسے ہی کریں گی جیسے ان کی والدہ نے کی تھی۔

 
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہیں گی کہ ان کے بچوں کی پرورش میڈز (آیا) کے ہاتھوں ہوں، کیونکہ اگر ان کی میڈز بچوں کوپالیں گی تو فطری طور پر بچے ویسی ہی عادتیں سیکھیں گے۔ میں اپنے بچوں کوایک بہترانسان بناؤں گی تاہم وہ زندگی میں وہ سب کچھ کریں گے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ گزشتہ ماہ ہی گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔