بیجنگ۔ چین کے ریسٹورنٹ کی دو منزلہ عمارت اس وقت منہدم ہوگئی جب وہاں ایک 80 سالہ شخص کی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔
فائر بریگیڈ، میڈیکل سروسز، پولیس اور ریسکیو ادارے کے 700 سے زائد افراد نے امدادی کاموں میں حصہ لیا جس کے دوران 29 لاشیں برآمد ہوئیں اور 57 افراد کو بحفاطت نکالا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے شنسی کے ایک دو منزلہ ریسٹورنٹ میں 100 سے زائد افراد ایک معمر شخص کی سالگرہ کی تقریب کے لیے موجود تھے کہ اچانک عمارت منہدم ہوگئی۔
فائر بریگیڈ، میڈیکل سروسز، پولیس اور ریسکیو ادارے کے 700 سے زائد افراد نے امدادی کاموں میں حصہ لیا جس کے دوران 29 لاشیں برآمد ہوئیں اور 57 افراد کو بحفاطت نکالا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں عمارت کے ملبے تلے دبے 7 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہناتھا کہ تاحال عمارت گرنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔