سوڈان میں 17 سال سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ، معاہدہ طے پاگیا 

 

خرطوم۔سوڈان کی حکومت اور انقلابی محاذ میں شامل چار مسلح تنظیموں کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت سوڈان میں گذشتہ سترہ سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی راہ ہموار ہونے جا رہی ہے۔

سوڈان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت او مسلح گروپوں کے درمیان طے پائے معاہدے کا عرب اور عالمی سطح پر خیر مقدم کیا گیا۔ اس معاہدے پر دستخط سوموار کے روز جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں ہوئے۔

 معاہدے میں شامل فریقین نے سترہ سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے 8 نکاتی معاہدے کی منظوری دی۔

 اس معاہدے میں سلامتی، زمین کے تنازعہ، منصفانہ انتقال اقتدار، متاثرین کے لیے معاوضے، مویشیوں اور زراعت پیشہ آبادی کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور اقتدار اور اختیارات میں پناہ گزینوں کو شامل کرنے جیسے نکات شامل ہیں۔