سعودی عرب میں کرپشن الزام پر مشترکہ افواج کے کمانڈر عہدے سے برطرف 

 

جدہ۔ سعودی عرب نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ فرما نروا شاہ سلمان  نے  وزارت دفاع میں کرپشن کی وسیع البنیاد تحقیقات کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں بیک وقت سول اور فوجی حکام کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

سعودی عرب کی مشترکہ افواج کے کمانڈر  لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز آل سعود کیخلاف کیخلاف بھی کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔سعودی علاقہ الجوف کے نائب گورنر کیخلاف بھی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات شروع ہو گئیں۔
سعودی فرما روا نے ولی عہد، نائب وزیراعظم، وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر حکم دیا۔
سعودی  فرما نروا شاہ سلمان کے حکمنامہ نامہ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کا آغاز سعودی وزارت دفاع میں مبینہ مالیاتی کرپشن پر کیا گیا۔کمانڈر مشترکہ افواج کے لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل مطلق العزیمہ، کو سعودی مشترکہ افواج کے امور سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔نائب گورنر الجوف شہزادہ عبدالعزیز بن فہد بن ترکی بن عبدالعزیز السعود کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

یوسف بن رقان بن ہندی العطیبہ، محمد بن عبدالکریم بن محمد الحسن کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔فیصل بن عبدالرحمن بن محمد العجلان، محمد بن علی بن محمد الخلیفہ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ 

 حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا تحدید اور انسداد کرپشن کمیشن وسیع البنیاد تحقیقات کرے گا، حکم نامہ میں مزید میں کہا گیا ہے کہ تمام فوجی اور سویلین کیخلاف تحقیقات کرکے قانون چارہ جوئی کی جائے گی، اور تحقیقات کے نتائج اور تمام قانونی پہلو سامنے لائے جائیں گے۔