نیویارک۔ امریکا نے داعش کے جنگجوؤں کی وطن واپسی کے سوال پر اختلاف کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی ایک قرارداد ویٹو کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرارداد کو امریکا کے سوا سلامتی کونسل کے باقی تمام ارکان نے منظور کرلیا تھا۔
قرارداد کا مقصد دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر کے، ان کی بحالی اور ان کو از سر نو آباد کرنا تھا۔ تاہم امریکا کا سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ اس قرارداد میں داعش کی سرگرمیوں میں شامل مختلف ممالک کے شہریوں کو ان کے وطن واپسی بھیجنے کے حوالے سے کچھ نہیں تھا۔
برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک کا موقف رہا ہے کہ داعش میں شامل ہو جانے والے ان کے شہریوں کو وطن واپس لانے کی بجائے ان پر شام اور عراق جیسے ملکوں میں ہی مقدمات چلائے جائیں جہاں وہ پکڑے گئے۔