بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہی،251افرادہلاک

 

ڈھاکہ۔بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 251 تک پہنچ گئی ہے۔

 آلودہ پانی  سے متعدی بیماریاں پھیل رہی ہیں جن کی وجہ سے  57 ہزار  سے زائد افراد بیمار ہو گئے۔تقریبا ً5 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے اور سیلاب زدہ علاقوں کے  ہزاروں رہائشی  بے گھر ہو گئے۔

دوسری طرف زرعی مصنوعات کے نقصان  کا تخمینہ 156.6 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاکہ 30 جون سے اب تک جاری موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 251 ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق آلودہ پانی  سے متعدی بیماریاں پھیل رہی ہیں جن کی وجہ سے  57 ہزار  سے زائد افراد بیمار ہو گئے۔تقریبا 5 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے اور سیلاب زدہ علاقوں کے  ہزاروں رہائشی  بے گھر ہو گئے۔دوسری طرف زرعی مصنوعات کینقصان  کا تخمینہ 156.6 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔