کابل۔افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں دریامیں کشتی ڈوب جانے سے 8 افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان میڈیا نے صوبائی گورنرکے ترجمان عمرزواک کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح یہ افسوسناک واقعہ اْس وقت پیش آیا جب صوبہ ہلمند کے ضلع کاجکی کے گاؤں آزان میں دریا کو عبورکرتے ہوئے ایک کشتی اچانک ڈوب گئی جس میں سوار 8 افغان شہری پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں تین مرد‘ تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔