ٹیکس نہ دینے پر بانی متحدہ پر 20 لاکھ پاؤنڈز جرمانہ

ٹیکس نہ دینے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پر برطانوی حکام نے 20 لاکھ پاؤنڈز جرمانہ عائد کردیا۔

یہ رقم پاکستانی روپوں میں 44 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بانی متحدہ نے 1995 سے 2015 تک ٹیکس نہیں دیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بانی متحدہ کے گھریلو اخراجات اور سابقہ اہلیہ کو رقم کی ادائیگی کا تخمینہ تقریباً 50 ہزار پاؤنڈ ہے۔

بانی متحدہ کے وکلا کا مؤقف ہے کہ ان کی آمدنی عطیات پر مبنی تھی جس پر ٹیکس نہیں لگتا تاہم اِن لینڈ ریونیو نے بانی متحدہ کے وکلا کا مؤقف تسلیم کرنے سے انکار  کردیا ہے۔