لاہور۔لاہور کی سیشن عدالت نے مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے کیس میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
جمعرات کو لاہور کی سیشن عدالت میں مسجد وزیرخان کا تقدس پامال کرنے کے کیس میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمرکی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
سیشن عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزموں کے خلاف عائد الزامات کا فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ مدعی کی جانب سے پولیس کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ملزموں کی فوٹیجز سوشل میڈیا پر موجود ہیں آپ وہاں سے حاصل کرلیتے۔