بولی ووڈ اداکار ارجن کپور نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
اداکار ارجن کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
اداکار نے بتایا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی نہیں۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ارجن کپور کو کورونا کہاں سے لگا اور وہ آخری دنوں میں کن کن افراد سے ملتے رہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ ارجن کپور میں کورونا کی تشخیص کے بعد ان کے اہل خانہ یعنی والد بونی کپور اور بہن جھانوی کپور سمیت دیگر افراد بھی کورونا کا ٹیسٹ کروائیں گے۔
ارجن کپور سے قبل امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا بچن میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم وہ ایک ماہ تک وبا میں مبتلا میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔
کورونا کی وجہ سے سینئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔