ئی دہلی. بھارتی حکومت نے قتل کی دھمکیوں پر بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ہائی الرٹ سکیورٹی فراہم کردی۔
حکومت نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)سکیورٹی کور فراہم کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے کنگنا کو وائے پلس کور سکیورٹی فراہم کرنے کا کہا جو صرف مخصوص افراد کو فراہم کی جاتی ہے جیسے بھارتی چیف جسٹس اور کانگریس اراکین وغیرہ کو دی جاتی ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ وائے پلس سکیورٹی اب تک صرف 15 افراد کو دی جا رہی ہے تاہم اگر کنگنا رناوت بھی اس وائے پلس کور کا انتخاب کرتی ہیں تو وہ بھی مخصوص سکیورٹی حاصل کرنے والی شخصیات میں شامل ہوجائیں گی۔