کراچی۔پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ عائشہ صنم خان پاکستان چھوڑ کرمستقل طور پر ترکی شفت ہوگئیں۔
کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2017ء دسمبر میں واپس پاکستان آئی تو بہت ڈراموں کی آفرز ہوئیں جو قبول کرتے ہوئے تین سال کا عرصہ لا تعداد ڈراموں کا حصہ رہی۔
سوچا تھا کہ شاید اب ماحول صحیح ہوگیا ہوگا لیکن ہمارے ہاں بد قسمتی سے ابھی تک ہماری انڈسٹری پروفیشنل نہیں ہوئی ہے۔
میرے پاس تو ہوٹل مینجمنٹ کا تجربہ تھا میں ترکی شفٹ ہوگئی لیکن ایسا کب تک چلے گا کب تک حوا کی بیٹی ہراسگی کا نشانہ بنتی رہے گی۔
مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔اسی لئے فیصلہ کیا کہ اب وہی رہوں گی۔
انکا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ”محبت زندگی ہے“ کے بعد کئی آفرز آئیں لیکن ان آفرز کے ساتھ ڈیمانڈ بھی تھی جو میرے کام میں رکاوٹ بن رہی تھی جبکہ کئی پروڈکشن ہاؤسز نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ بھی ابھی تک ادا نہیں کیا۔
چاہتی تو کئی پروڈکشن ہاوسز پر کیس کر سکتی تھی لیکن کسی کی جگ رسائی نہیں کرنا چاہتی۔