کراچی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا ہے۔
کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور رہنے والی صنم بلوچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا ہے تاہم اْن کی جانب سے اکاؤنٹ پرائیوٹ کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
اِس سے قبل صنم بلوچ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اپنی بیٹی کی تصاویر مداحوں سے شیئر کی تھیں لیکن اْس کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ نے اپنا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ یہ صنم بلوچ کی بھانجی ہیں تاہم صنم نے خود اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اْن کی اپنی بیٹی ہے تاہم یہ بتانے سے گریز کیا کہ انہوں نے دوسری شادی کب اور کس سے کی ہے۔
واضح رہے کہ صنم بلوچ نے 2018ء میں اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے طلاق لی تھی جبکہ قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں ہی دوسری شادی کی ہے اور اب صنم بلوچ وہاں اپنے شوہر اور بیٹی کو معیاری وقت دے رہی ہیں۔