پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین سلمان اکبر کی بیٹی فضا سلمان بھی گول کیپر بن گئیں۔
ہالینڈ کے مقامی کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے فضا نے 12 نمبر کی شرٹ پہنی، میچ میں حریف ٹیم کو کوئی گول نہ بنانے دیا۔
پاکستان کے سابق گول کیپر اولمپین سلمان اکبر کی 12 سالہ بیٹی فضا سلمان چار سال سے ہاکی کھیل رہی ہیں اب وہ ہالینڈ کے مقامی کلب کی انڈر 14 ٹیم کی گول کیپر بن گئی ہیں اور اپنے والد سلمان اکبر کی طرح 12 نمبر کی شرٹ پہنتی ہیں۔
سلمان اکبر نے بتایا کہ فضا ہاکی تو مسلسل کھیل رہی ہیں، اب انہوں نے خود گول کیپر بننے کی خواہش کی، ڈیبیو میچ میں ان کے خلاف کوئی گول نہیں ہوا اور کلب نے میچ جیتا۔
قومی ٹیم کے سابق گول کیپر کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ فضا نے گول کیپر کی حیثیت سے پہلا میچ کھیلا۔
ان کا کہنا تھا خوشی ہے کہ بیٹی ہاکی سے منسلک ہے، نہیں معلوم کہ وہ کرئیر بناتی ہے یا نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ ہاکی پلئیر کی بیٹی ہاکی کھیل رہی ہے۔