دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ریٹنگ کے حساب سے آل ٹائم ٹی 20 بولرز کی رینکنگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ریٹنگ کے حساب سے آل ٹائم ٹی 20 بولرز رینکنگ جاری کردی، ٹاپ ٹین رینکنگ میں 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔
فاسٹ بولر عمر گل 857 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، بوم بوم آفریدی چھٹے، سعید اجمل آٹھویں، عماد وسیم نویں اور لیگ اسپنر شاداب خان دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
آل ٹائم ٹی ٹوینٹی بولرز رینکنگ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری 855 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں، تیسرے نمبر پر کیوی اسپنر ڈینئل ویٹوری براجمان ہیں ان کی ریٹنگ 850 ہے۔
اسی طرح چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نارائن موجود ہیں ان کی ریٹنگ 817 ہے، افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان 816 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
بوم بوم آفریدی 814 ریٹنگ کے ساتھ 6 نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر ساتویں، سعید اجمل 788 ریٹنگ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نویں اور لیگ اسپنر شاداب خان دسویں نمبر پر براجمان ہیں دونوں کھلاڑیوں کی ریٹنگ بالترتیب 780 اور 769 ہے۔