سانحہ موٹر وے، دوران سفر ”رابی پیرزادہ“ نے اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ رکھ لیا

لاہور: سانحہ موٹر وے کے بعد اداکارہ رابی پیر زادہ دوران سفر اسلحہ ساتھ لے کر چلنے لگی ہیں۔

موٹر وے پر پیش آئے زیادتی کے واقعے کے بعد اداکارہ رابی پیرزادہ دوران سفر اسلحہ ساتھ لے کر چلنے لگی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی گاڑی  میں اسلحہ رکھا ہوا ہے۔


ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے کہا کہ آج لاہور سے گوجرانولہ اکیلی اپنی امی سے ملنے موٹر وے کے ذریعے جارہی ہوں، کاش کے ایسے انسانوں کو میں خود مار سکوں.

 مجھ سے زیادہ کون جانتا ہے کہ اس خاتون کو کسی اور کی غلطی کی سزا ساری زندگی ملے گی جب کہ ہم ہر اس شخص پر طنز کرکے گناہ کماتے ہیں جو مظلوم ہو۔