کورونا کے بعد پہلی بار آسٹریلیا میں کرکٹ میچوں میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت مل گئی۔
چھبیس ستمبر سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ویمنز سیریز میں برسبین کرکٹ گراؤنڈ پرپچاس فیصد اسٹیڈیم میں تماشائی موجود ہوں گے۔
آن لائن ٹکٹ فوری بک گئے۔ تماشائیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زیادہ شور اور نعرہ نہ لگائیں تاکہ ڈراپ لیٹس گرنے کا خدشہ نہ ہو۔
دوسری جانب حکومتی حکام نے میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے موقع پر دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں میں تماشائیوں کے اسٹیڈیم میں حاضری یقینی بنانے کے لیے غور شروع کر دیا ہے۔
دسمبر میں آسٹریلیا اور بھارت کے مابین آئیکونک میلبرن باکسنگ ٹیسٹ کھیلا جائے گا اور دنیا کے سب سے بڑے اس میدان میں کرکٹ تماشائیوں کی واپسی کا امکان ہے۔