شبنم مجید نے غریبوں کیلئے ہسپتال بنانےکی منصوبہ بندی شروع کردی

 

 لاہور۔ نامور گلوکارہ شبنم مجید نے غریب لوگوں کیلئے ہسپتال بنانے کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی۔

 شبنم مجید نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ لکی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام مستحق لوگوں کیلئے ایسا کام کر سکوں تاکہ لوگ ساری زندگی اس ادارے کو یاد رکھیں۔

 انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں غریب لوگوں کیلئے ایسا ہسپتال بناؤں جہاں انہیں علاج معالجے کی تمام سہولیات مفت میسر ہوں۔


 اس کیلئے میں نے منصوبہ بندی شروع کردی ہے اورمجھے یقین ہے کہ خدا کی ذات اس نیک مقصدمیں مجھے کامیابی عطا کرے گی۔

 میرا یقین ہے کہ جب آپ خدا کی مخلوق کی بھلائی کیلئے کام کرتے ہیں تو آپ کیلئے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں‘ میں جب اس کیلئے عملی پیشرفت کروں گی تو  ہر طبقے کے لوگوں سے رابطے کروں گی۔