انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ آج سے شروع ہو گی۔ کورونا وبا کی وجہ سے مقابلوں کا آغاز روایت کے برعکس چکاچوند کے بجائے سادگی سے ہوگا۔
اس بار رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے۔ چوکے اور چھکوں پر رقص کر کے شائقین کا لطف دوبالا کرنے والی نوجوان لڑکیاں یا چیئر لیڈرز بھی موجود نہیں ہوں گی۔
کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم اور واپس لے جایا جائے گا۔ اس دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بیس ہزار کے قریب کورونا ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔
اس کے تمام چھپن میچز متحدہ عرب امارات کے تین مقامات پر منعقد کیے جائیں گے۔ افتتاحی میچ چنئی سپر کنگز اور دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔