پشاور۔عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال کو روم اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کو خیبرباد کہنا پڑا۔
اس سے قبل رافیل نڈال نو مرتبہ روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
کوارٹر فائنل میں عالمی ٹینس سٹار کو سٹریٹ سیٹ میں ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹز میں نے 6-2اور7-5 سے ہرایا۔
دوسری طرف ٹینس سٹار نوواک جاکووچ نے کوارٹر فائنل میں اپنا مقابلہ آسانی سے جیتا۔
نوواک جاکووچ کے ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جانے سے مقابلے دلچسپ ہوگئے ہیں۔