اعصام الحق نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

لاہور: اعصام الحق قریشی نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے ہیمبرگ اوپن ٹینس کے ڈبلز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی، مالدووا سے تعلق رکھنے والے پارٹنر رادو البرٹ کے ہمراہ کھیلتے ہوئے برطانوی جوڑی جمی مرے اور نیل شپلسی کے خلاف پہلی گیم  6-0سے ہاری

 

تاہم اس کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے میں 5 کے مقابلے میں 7 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی،

سخت مقابلے کے بعد تیسری گیم میں 8 کے مقابلے میں 10 پوائنٹس سے برتری ثابت کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔