اسلام آباد: پاکستان کے باکسنگ اسٹار عثمان وزیر نے انڈونیشین حریف بویا بلڈوزر کو ہرا کر ایشین ٹائٹل حاصل کر لیا۔
عامر باکسنگ جمنازیم میں جاری تین روزہ مقابلوں کے پہلے روز پاکستانی باکسرز چھا گئے، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیرکے زور دار مکوں کا بویا بلڈوزر سامنا نہ کر سکے، وہ 10راؤنڈز کے مقابلے میں چوتھے راؤنڈ میں ہی ڈھیر ہو گئے۔
نادر خان نے فیدر ویٹ کیٹیگری میں افغانی حریف کو شکست دی، آصف ہزارہ بھی افغانستان کے حاسین اللہ کے خلاف کامیاب قرار پائے،کامران وہاب نے ہم وطن محمد زمان کے خلاف فتح پائی، بلال محسود نے افغانی حریف امین الحق کو ہرایا۔