فیصل آباد،مخالفت کے باوجود معذور ٹک ٹاکر سے لڑکی نے شادی کر لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر عدیل 15 سال کی عمر میں ٹرین سے گر کر اپنی 2 ٹانگیں اور ایک بازو گنوا چکا ہے۔
معذور ہونے کے بعد عدیل نے مایوسی کے اندھیروں سے نکلنے کے لیے ٹک ٹاک پر اداکاری کو سہارا بنایا اور اپنی صلاحیتوں سے 5 لاکھ فالوورز بنا چکا ہے۔
عدیل نے کہا کہ میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتا تھا، جب میں ٹک ٹاک پر اسٹار بنا اور پھر میری مریم کے ساتھ ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدلی اور ہم دونوں نے لو میرج کر لی، مجھے مریم نے پروپوز کیا۔
عدیل سے شادی کرنے والی مریم کا کہنا ہے کہ عدیل کی صلاحیتوں نے اسے اس کے ساتھ زندگی گزرنے کے فیصلے پر مجبور کیا۔
مریم نے کہا کہ مجھے ان کے معذور ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے ان کی معذوری کو نہیں دیکھا، بلکہ یہ دیکھا کہ عدیل بہت اچھے انسان ہیں۔
میرے گھر والے کہتے ہیں کہ لڑکے کی ٹانگیں نہیں ہیں، بازو نہیں ہے مگر مجھے تو صرف پیار تھا اور پیار میں تو کچھ نہیں دیکھا جاتا۔
عدیل نے کہا کہ اسے ٹک ٹاک سے ملنے والی شہرت اورفالوورز سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ ٹک ٹاک نے اسے سچی محبت کی منزل پر پہنچا دیا۔