میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ افغان کرکٹر نجیب تراکئی تین روز قبل خوفناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ 22 گھنٹے تک ہوش میں نہ آنے کی وجہ سے کوما میں چلے گئے تھے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر گزشتہ روز اس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر کے ذریعے 29 سالہ کرکٹر نجیب ترکئی کی موت کی تصدیق کی اور گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔
افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپننگ بلے باز کے انتقال پر کرکٹ سے پیار کرنے والے افغان شہریوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں۔