اسلام آباد۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کو حتمی شکل دی جانے لگی جنوبی افریقی ٹیم 13سال بعد پاکستان کا دورہ کریگی
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کا سکیورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان کادورہ کریگا، وفدپی ایس ایل فائیوکے میچوں کے دوران انتظامات دیکھے گا۔
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم جنوری 2021میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔سیریزمیں تین ون ڈے، دو ٹیسٹ پر مشتمل ہوگی۔
سیریز کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کو میزبانی مل سکتی ہے۔امکان یہی ہے کہ انہیں دونوں ویونیوز پر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ جنوبی افریقا اکتوبر میں طے تھا لیکن کورونا وبا کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا ہے۔