سربيا کے نوواک جوکووچ اور يونان کے سٹ اسپاس فرنچ اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل ميں پہنچ گئے۔ ويمنز سنگلز ميں پيڑا کيویٹوا اور صوفيہ کينن کامياب رہيں۔
فرنچ اوپن کےچوتھےراؤنڈ میں روس کےکیرن کچیانوف کے خلاف عالمی نمبرون پليئر نوواک جوکووچ نے اسٹريٹ سيٹ ميں چھ چار،چھ تين اورچھ تين سے کاميابی حاصل کی۔
يو ايس اوپن کے بعدفرنچ اوپن ميں بھی جوکووچ کی غيردانستہ غلطی ان کے بھاری پڑتے پڑتے رہ گئی۔ ميچ ميں ريٹرن شارٹ کھيلتے ہوئے گيند لائن جج کو جا لگی جس کے فوری بعد سربين اسٹار نے جج کے پاس جاکر خيريت دریافت کی۔
يونان کے سٹ اسپاس نے بلغاريہ گریگوف دیمیتریف کو ہراکر کوارٹرفائنل ميں جگہ بنائی۔ سٹ اسپاس نے چھ تين،سات چھ اورچھ دوسےميچ جيتا۔
ويمنزسنگلزميں امريکا کی صوفيہ کينن نے فرانس کی فیونا فیریو کودوچھ،چھ دواورچھ ايک سے زيرکيا۔
جمہوريہ چيک کی پيٹرا کيوی ٹوا نے چین کی ژانگ سوہائی کوشکست دی۔کيوی ٹوا نے چھ دواورچھ چارسےميچ جيت کر ٹاپ 8کھلاڑيوں ميں جگہ