سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید دو نوجوان شہید ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوپیاں میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک بھارتی فوج علاقے میں تلاشی اور سرچ آپریشن جاری رکھے ہوے تھی۔
بھارتی فوج کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن وقفے وقفے سے تاحا ل جاری ہے۔
بھارتی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔
مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ا س دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کرتے رہے۔