پاکستانی ایتھلیٹ مہموش رضا  نے بحرین میں ایم ایم اے فائٹ جیت لی 

منامہ۔ پاکستانی ایتھلیٹ مہموش رضا  نے بحرین میں ایم ایم اے فائٹ جیت لی ہے۔

 مہموش رضا نے دو بار ورلڈ ٹائٹل کیلئے فائٹ کرنیوالے سکاٹ لینڈ کے کیلم مرے کو شکست دی۔ کیلم مرے تائیکوانڈو کے ورلڈ چیمپئن اور دنیا کے بہترین فائٹر ہیں۔

 مہموش رضا ملک کے لیے مزید اعزاز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنی اس جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے جیت حمایت کرنے والوں کے نام کردی۔

یاد رہے کہ 2018ء میں بھی مہموش رضا نے ریبل ایف سی 7 کے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے فیدر ویٹ مقابلے میں یوکرائن کے فائٹر ایگور گریتسکیو کو شکست دی تھی۔


چین میں ہونے والی اس فائٹ میں مہموش رضا نے فتح حاصل کرکے اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر بنایا تھا۔

پاکستان فائٹر کے 37 سالہ حریف کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا جو اس سے قبل لگاتار 7 فتوحات جیت چکے تھے لیکن مہموش نے ان کی جیت کے تسلسل کو توڑ دیا۔