تہران۔ ایران نے کہا ہے کہ ا مریکہ کو جنرل سلیمانی کے بزدلانہ قتل کیلئے جوابدہ ہونا چاہئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی ذمہ داری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ٹرمپ کو نہیں جانتے، امریکہ کو جوابدہ ہونا چاہئیے اور جوابدہ ہوگا۔
واضع رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل "قاسم سلیمانی" سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومیدی المیندس" شہید ہوگئے تھے۔
ٹرمپ نے اس ہوائی حملہ اور جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا.