آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے اپنے ہی ہم وطن رکی پونٹنگ کی 21 کامیابیوں کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
آسٹریلیا نے ان کی قیادت میں 2003ء میں 21 میچز مسلسل جیت کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
برسبین میں فاتح سائیڈ نے 5 وکٹ پر 325 رنز بنائے، راشیل ہینز96 اور الیسا ہیلی 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، امیلیا کیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم 93 رنز پر آؤٹ ہوگئی، مولینیکس اور گارڈنر نے 2، 2پلیئرز کو آؤٹ کیا۔
اس طرح آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف 232 رنز کی کامیابی تاریخ کی 5 ویں بڑی جب کہ کیویز کے خلاف سب سے بڑی فتح بھی ہے۔