کیپ ٹاؤن۔جنوبی افریقہ کے کرکٹر ورنن فلینڈر کے چھوٹے بھائی کو کیپ ٹاؤن میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹائرون فلینڈر کو ریونسمیڈ میں ان کے گھر سے کچھفاصلے پر اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنے ایک پڑوسی کو پانی دے رہے تھے۔
ورنن فلینڈر کے خاندان نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کردی ہیتاہم انہیں اس قتل سے متعلق کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ قتل سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے تاہم ابھی تک اس معاملہ میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
کمیونٹی گروپ کے ایک رکن نے کہا کہ فلینڈر کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراداپنے گھر میں ہی موجود تھے جب انہوں نے گولی چلنے کی آواز سنی۔
واضح رہے کہ فلینڈر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں انہوں نے 64 ٹیسٹ میچوں میں 224 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہایک روزہ میچز میں وہ 41 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔