فلوریڈا میں شکاریوں نے دنیا کا سب سے بڑا اژدھا پکڑ لیا

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں شکاریوں نے دنیا کا سب سے بڑا اژدھا پکڑ لیا جس کی لمبائی 18.9فٹ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں شکاریوں نے 18.9 فٹ لمبا برمی نسل کا اژدھا پکڑ لیا، برمی نسل کے اژدھا کا شمار دنیا کے لمبے ترین سانپوں میں ہوتا ہے جس کا وزن 104 پاؤنڈ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً انہیں اس نسل کے چھ سے دس فٹ لمبے سانپوں سے واسطہ رہتا ہے لیکن یہ اژدھا حیرت انگیز طور پر لمبا ہے۔

شکاریوں کا سانپ کو پکڑنے کے بعد کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ توڑ سانپ ہوسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ رات کو ہم نے ایورگلیڈز کی گہری رات کے وسط میں گہرے پانی میں سے اس سانپ کو نکالا۔


واضح رہے کہ سال 2019 میں اپریل میں بھی امریکی ریاست فلوریڈا سے ہی سائنس دانوں نے 17 فٹ لمبے اژدھا کو پکڑا تھا، اژدھا گھر کے باتھ روم میں آرام کرتا ہوا پایا گیا تھا۔