سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل 

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی۔ جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے 

ہسپتال میں ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ضروری ٹیسٹ بھی کئے گئے 

پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدر کی طبیعت کی ناسازی اور ہسپتال منتقل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سابق صدر کو شام میں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا چیک اپ اور ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔


خیال رہے کہ سابق صدر میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں ضمانت پر ہیں جس کے بعد سے ہی ان کا علاج جاری ہے۔