امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے جہاں اسرائیل سے متعلق بات چیت کی گئی۔
واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل سے معاہدے کرنے سے متعلق بات کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر غور کرے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سے خلیجی ممالک کے معاہدے کامیاب کروانے میں سعودی تعاون کے شکر گزار ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ عرب ممالک فلسطین کو اسرائیل سے مذاکرات کے لیے راضی کریں گے۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امارات، اسرائیل معاہدے سے خطے میں ایرانی مداخلت کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔