واشنگٹن۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بیرن میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے میں بھی کورونا کی تشخیص ہوگئی، ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، خوش قسمتی سے وہ صحت مند نوجوان ہیں، اس لیے بیرن میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابتدا میں بیرن ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر‘بہت شکر ادا’کیا تاہم بعد میں ان میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی اور ایک طرح سے اچھا تھا کہ ہم تینوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔
امریکی خاتون اول نے بتایا کہ انھیں جسم درد، کھانسی اور تھکاوٹ سمیت کورونا کی‘تمام علامات’برداشت کرنا پڑیں تاہم میں نے کورونا سے صحت یابی کے لیے صحت مند خوراک اور مختلف وٹامنز کا استعمال کیا۔