نیویارک۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ87 لاکھ 43ہزار864 افراد متاثر اور10 لاکھ96ہزار876 ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ91 لاکھ 23ہزار542 ہوگئی ہے اور 85 لاکھ 23 ہزار446ایکٹیو کیسزہیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 21 ہزار843 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور81 لاکھ 50 ہزار43 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 73 لاکھ 5ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 11ہزار311 اموات ہوئی ہیں۔
برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 51 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 51 ہزار 779 اموات ہوئی ہیں۔روس میں 13 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 23ہزار205 ہو گئی ہے۔
اسپین میں 9لاکھ37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار413 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ31 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور24ہزار921 اموات ہوئی ہیں۔
کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 28 ہزار306 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 30 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 56 ہزار 951 افراد متاثر اور 35 ہزار 511 ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔
رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔