آرمینیا کے قبضے سے مزید 8دیہات آزاد کرالئے، صدر آذربائیجان

باکو:آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے اعلان کیا ہے کہ ہماری افواج نے مزید 8 دیہات آرمینی قبضے سے آزاد کروا لیے ہیں۔، کاراباخ آذربائیجان کا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے بتایا کہ ملکی فوج نے مزید آٹھ دیہات قابض فوج سے آزاد کرالیے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ پر نعرہ لکھا کہ آذربائیجان افواج زندہ باد، کارا باخ آذربائیجان کا ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ تحصیل فضولی کے قارا داع لی، خاتون بولاق اور تحصیل ہوجا ویندی کے بولوتان، ملک جان لی، کیمرتوک، تیکے، تاع آسر دیہات کو آرمینی قبضے سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔

واضح رہے وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان  اور آرمینیا کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے نگورنوکاراباخ ریجن کے تنازعے پر خونی جھڑپیں جاری ہیں، دونوں ممالک کی جانب سے متنازعہ علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے بھاری گولہ کی جارہی ہے۔