کراچی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل کراچی نے لڑکے کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ کے موبائل فون سے بلیک میلنگ اور دیگرشواہد ملے ہیں۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص طاہر رشید نے اس حوالے سے ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سمیرا نامی لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔