پاکستان میں کورونا سے مزید 13مریض انتقال کرگئے 


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید13مریض انتقال کرگئے اور 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار614اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218ہوگئی ہے۔

 نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی جاری کردہ کرونا اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 862کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے 756مثبت کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21ہزار 218تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس کے 9ہزار209فعال کیسز ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 315 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ 5ہزار395 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ادھرسکولوں میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے20 نئے کیسزسمیت تعداد 418 تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے20 نئے کیسز سامنے آئے ہیں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک 418کورونا کیسز تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں کے41 ہزار 886 افراد سے نمونے لئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت پشاور نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لئے جانے والے ٹیسٹوں میں سے34 ہزار 738 کیسز کا رزلٹ منفی آیا ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وقت صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 38521ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔