پیرس۔ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت 9شہروں میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر میکرون نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصلے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانا ہے۔
عوام احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں، 9 شہروں میں رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک مکمل کرفیو رہے گا۔