نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 877 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 421 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 5 ہزار 835 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 621 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 249 ، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 367، خیبرپختونخوا 38 ہزار 521 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 781، بلوچستان میں 15 ہزار 621 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 322 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 016 تعداد ہوگئی۔