ہمارا وزن بڑھنے میں کیلوریز کا براہ راست کردار ہوتا ہے دراصل کیلوریز توانائی کی پیمائش کرنے والی اکائی ہے جو عام طور پر کھانوں اور مشروبات میں موجود توانائی کی مقدار جاننےکے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
ڈائٹنگ کے شوقین افرادکو روزانہ کی بنیاد پر کم کیلوریز لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
وزن کم کرنے کے خواہش رکھنے والے افراد کے لیے عام اصول تویہ ہےکہ روزانہ کی غذا میں سے 500کیلوریز کم کردی جائے اور یہ عمل آپ کو ایک ہفتے میں ایک پاؤنڈ وزن کم کرنے میں مدد دے گا۔
غذائی پلان اور طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے کوئی بھی شخص بآسانی کیلوریز کی مقدار کو گھٹا سکتا ہے۔
مثلاً، پروٹین کی زیادہ مقدار، سافٹ ڈرنکس کے بجائے پھلوں کے جوس کا استعمال، پانی کا زیادہ استعمال، ورزش اور ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹ کی مقدار گھٹا کر کیلوریز کو کم کیا جاسکتا ہے۔